تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت کرتا ہے ، چینی صدر

وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تیاجن سے چینی دارلحکومت پہنچے ۔

ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے ۔

چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات میں جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا ۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان چینی عملے، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانےکے لیےمؤثر اقدامات کرے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں جامع مذاکرات کی نگرانی کے لیے چین کو دعوت دے دی ہے ۔

جواب دیں

Back to top button