تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سیلابی تباہکاریاں : پنجاب میں ہونے والے نقصان کے اعدادوشمار سامنے آگئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دو بڑے دریاؤں راوی اور چناب میں اس وقت کُچھ مقامات پر انتہائی اُنچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

پنجاب میں 26 اگست سے اب تک مختلف واقعات میں 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 32 سو دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دریاؤں میں ابھی بھی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صوبے کے مخلتف مقامات پر سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر شہری آبادیوں کو بچانے کے لیے بند میں شگاف ڈالے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button