تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

میری فیکٹری بھی ہو تو کہوں گی کہ آبادی کو بچائیں ، مریم نواز کی جھنگ میں گفتگو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جھنگ کا دورہ کیا اور سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال جائزہ لیا ۔

وزیرِ اعلیٰ کو انتظامیہ نے سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریف بھی کیا۔
انہوں نے ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کیا اور ریلیف کیمپ میں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی، خواتین اور بچوں میں گھل مل گئیں۔

جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، میں نے کسی کو نہیں کہا کہ یہاں بند توڑیں یا وہاں توڑیں یا میں نے کسی کی فیکٹری کو بچانے کا کہا، میں نے صرف جانیں بچانے کی ہدایت دی ہے، اگر میری بھی فیکٹری ہو تو میں کہوں گی کہ آبادی کو بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے وہاں وہاں مدد پہنچائیں، آبادی کو بچانا ہے، لوگوں کی جانوں کو بچانا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button