
شنگھائی تعاون اجلاس میں شرکت اور عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بننے کے بعد آج وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف عالمی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے کے دوران آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔ جہاں وہ گریٹ ہال آف دی پیپلز میں چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم کی آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جن میں خطے کی صورتِ حال، اقتصادی تعاون اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی جائے گی۔







