تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

جھنگ : آئندہ چند گھنٹوں میں 9 لاکھ کیوسک پانی گزرے گا

دریائے چناب کا بپھرا ہوا ریلا جھنگ پہنچ چکا ہے، جہاں 200 سے زائد دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں ، سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آ چکی ہیں ۔

آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران تریموں ہیڈ ورکس پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جہاں آٹھ سے نو لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزر سکتا ہے ۔

جھنگ کی تحصیلیں 18 ہزاری، شورکوٹ اور تحصیل احمد پور سیال کے متعدد دیہات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔

درجنوں بستیاں مکمل طور پر ڈوب چکی ہیں۔ امدادی اداروں نے متاثرین تک رسائی کے لیے ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا ہے جبکہ کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button