
پتوکی میں پرانی منڈی مزمل بازار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
جس میں مزمل بازار میں 4 افراد نے سجاد نامی شخص کو قتل کیا ہے ۔
مقتول کے بیٹے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان اور میرے والد اکٹھے ایک جگہ کام کرتے تھے، والد نے بارش کے باعث چھٹی کر لی تھی۔ والد کے کام پر آنے سے انکار پر ملزمان نے گھر میں گھس کر گولی مار دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے ۔







