
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر متقی کو فون کال کیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ افغان عوام کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ۔
اسحاق ڈار نے افغانستان کےمتاثرہ خاندانوں کے لیےدعاؤں اور ہمدردی کا پیغام بھی دیا۔
خیال رہےکہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں گزشتہ رات 6 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 800 ہوگئی ہے اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔







