
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قابل تحسین حکمت عملی کے تحت پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مال مویشیوں کے لیے چارے کی فراہمی کا بندوبست کر دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مویشیوں کیلئے چارہ کی فراہمی جاری ہے ۔
صوبہ بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کیلئے سبز چارے اور ونڈا کی فراہمی کی جاری ہے ۔
لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ سیلاب زدہ علاقوں میں ایڈوائزری سروس بھی مہیا کررہا ہے۔
ساہیوال، شیخوپورہ، گجرات، جھنگ، بہاولنگر، فیصل آباد، گجرانوالہ میں چارہ فراہم کر دیا گیا ہے ۔ پاکپتن میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپوں میں انمول ونڈہ تقسیم کر دیا گیا ۔ حافظ آباد، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، بہاولپور، وہاڑی میں بھی چارہ اور ونڈہ فراہم ۔
جبکہ محکمہ زراعت کا عملہ مویشیوں کیلئے چارہ اور توڑی فراہم کر رہا ہے ۔
وزیراعلی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں سے تقریبا ساڑھے 5لاکھ مویشی منتقل ہو چکے ہیں ، وزیراعلی نے تلوار پوسٹ میں خود مویشیوں کی سیلاب زدہ علاقوں سے آمد کا مشاہدہ کیا ۔







