
فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فُرقان احمد خان کو اعلی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ
فلڈ ریلیف کےلئے فرض منصبی ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے فرقان احمد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے گرانٹ بھی دی جائے گی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اے سی فرقان احمد کےلئے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دیدی
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فُرقان احمد خان کینسر مریض ہونے کے باوجود چار دن سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کررہے تھے







