
گزشتہ شب افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب 500 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
اعلی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا جہاں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ہزاروں لوگ زخمی ہیں۔
شدید زلزلے کے باعث متعدد لوگ ملبے تلے دبے ہیں ، امدادی ٹیموں جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کر چکی ہیں ۔







