
دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
سیلاب کے پانی کے ساتھ مختلف جانور بھی بہہ کر ساتھ آ رہے ہیں جن میں سب سے خطرناک جانور سانپ ہے۔
متاثرین کے ریلیف آپریشن میں مصروف امدادی لائف بوٹ میں سانپ گھس گیا۔
ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے سانپ کو لائف بوٹ سے باہر نکال دیا جس پر دریا پر کھڑے لوگوں نے ریسکیو کی ٹیم کو شاباشی دی۔







