
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیالکوٹ سیکٹر، شکر گڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کے دورےکامقصدسیلاب کی صورتحال، ریسکیو و ریلیف اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
آرمی چیف نے علاقے کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات کی اور کہا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالات میں بحال میں بحال کیا جائے گا، دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے گا







