تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

موضع ننکانہ ریلوے لائن سے بریچ کر دیا گیا ، ڈی سی جھنگ

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے نتیجہ میں دریاؤں کے کنارے آباد بستیاں اور کئی ایکڑ فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں ۔

دریا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے موضع ننکانہ ریلوے لائن تحصیل جھنگ سے بریچننگ کیا گیا ہے۔

کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور،کمشنر مریم خان،آر پی او ذیشان اصغر،پاک فوج کے افسران،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی و دیگر ضلعی افسران بھی موجود ہیں

ڈی سی جھنگ علی اکبر بھنڈر کا کہنا ہے کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

Back to top button