
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے ملک میں پائی جانے والی اشرافیہ اور ان کے کارندوں کو بے نقاب کیا ہے ۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ملک میں کلچرنگ ہے اور کس طرح اشرافیہ کو راضی کرنے کے چکر میں پوری کی پوری بستیاں اجاڑ دی گئی ہیں ۔
انہون نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ایلیٹ کلچرنگ ہے، دریا کے کنارے کسی غریب کا ہوٹل نہیں، ہر طاقتور آدمی کا ریزورٹ ہے، 10 لوگوں کے ریزورٹس کو بچانے کے لیے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ سیلاب سے سرگودھا متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے، جب پنجند پر تمام دریا جب اکٹھے ہوں گے تو توقع ہے کہ ریلا 10 لاکھ کیوسک تک ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ پیشگی اطلاعات پر لوگوں اور مویشیوں کو نکالا جاتا ہے، ایک گاؤں میں 30 لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم نہیں جائیں گے، منت کرکے انہیں نکالا، آج وہاں پانی موجود ہے۔







