تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

جھنگ : سیلاب کا بپھرتا پانی چنیوٹ روڈ پر آگیا

پنجاب کے تین بپھرے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج نے تباہی مچا دی ۔ جس کے نتیجہ میں دریاؤں کے کنارے آباد بستیاں اور کئی ایکڑ فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور اور 20 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد افراد لا پتہ ہیں ۔

دریائے چناب کا پانی جھنگ چنیوٹ روڈ پر آگیا جس سے سڑک ڈوب گئی، چنیوٹ کے نواحی دیہات سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر جھنگ کے مطابق ریوازبرج کے قریب دھماکا کرکے شگاف لگانے کافیصلہ کیا گیا ہے، شگاف کے لیے بارودی مواد بچھایاجارہا ہے، شگاف سے پانی قریبی دیہات میں پھیلے گا۔

جواب دیں

Back to top button