
آپ نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہو گا کہ وہ عادتاً یا کسی مجبوری کے تحت اپنا والٹ اپنی پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھ کر یا بائیک یا گاڑی چلاتے ہیں ، آفس کی کرسی پر بیٹھ کر کام کرتے ہیں ۔
یہ عادت آپ کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے ، اگر آپ یہ جان لیں کہ پینٹ کی پچھلی جیب میں والٹ رکھنا کتنا مضر صحت ہے اور جسم پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں تو شاید ہی کبھی آپ اپنی پچھلی جیب میں اپنا والٹ رکھیں ۔
طبی ماہرین کے مطابق پینٹ کی پچھلی جیب میں والٹ رکھنے کی عادت کمر ، ریڑھ کی ہڈی، ٹانگوں کے درمیانی حصے اور کولہوں میں درد کی وجہ بن سکتا ہے۔
یہ عادت اس وقت اور زیادہ خطرناک ہوجاتی ہے جب کوئی شخص دفتر میں گھنٹوں (8 سے 10 گھنٹے)بیٹھ کر کام کرنے یا گاڑی میں گھنٹوں کا سفر کرنے کا عادی ہو۔
طبی ماہرین کے مطابق مردوں کو چاہیے کہ وہ والٹ کو پینٹ کی آگے کی جیب میں رکھیں یا پھر بیٹھتے وقت موبائل اور والٹ پچھلی جیب سے نکال کر بیٹھیں۔







