تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

گندے نالے سے لیکر بپھرتا دریا : خان صاحب کا دعویٰ بھی دریا راوی میں بہہ گیا

گزشتہ دنوں سے سابق وزیر اعظم عمران خان صاحب کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں عمران خان دریا راوی کے کنارے کھڑے گفتگو کر رہے ہیں ۔

ہوا دراصل کچھ یوں کہ دریائے راوی کے کنارے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے سال 2020 میں ایک نئے شہر بسانے کا اعلان کیا جسے پاکستان کا پہلا ’گرین اور اسمارٹ سٹی‘ قرار دیا گیا تھا۔

https://x.com/ilatif/status/1960749470460608899?t=Yv61GTAwEBJTBEI-6Ahe_A&s=19

اسمارٹ سٹی کے لیے سابقہ حکومت نے باضابہ طور پر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے نام سے ایک ادارہ بھی قائم کیا تھا۔

اس منصوبے کی کئی سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی تھی اور مقامی کسانوں نے اس پروجیکٹ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔، جس پر عدالتت نے کسانوں کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے اور اس منصوبے کو جامع ماحولیاتی تجزیے کے بغیر شروع کیا کرنے پر قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا تھا۔ مزید یہ کہ حکومت کو منصوبے پر کام کرنے سے روک دیا تھا ۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے خود دریائے راوی کے کنارے جا کر ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دریائے راوی سکڑ کر گندے نالے کی شکل اختیار کر چکا ہے، لہٰذا اس کے اطراف جدید شہر بسانا وقت کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال سیلابی صورتحال کے باعث دریائے راوی، ستلج اور چناب کے کنارے بسنے والے افراد حالیہ سیلاب کے پیش نظر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ دریائے راوی کی صورتحال خاص طور پر خطرناک ہے، جہاں پانی نے درجنوں بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

راوی سائفن سے ایک لاکھ 92 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔ جبکہ دریائے راوی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔

جواب دیں

Back to top button