تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

دریائے راوی میں موجودہ پانی کتنا ہے اور دریا کی کل گنجائش کتنی ہے ؟

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ دریائے راوی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔

راوی سائفن سے ایک لاکھ 92 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔سیلابی راستوں سے مٹی ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ریسکیو کے مزید اہلکار طلب اور اضافی کشتیاں بھی منگوا لی گئی ہیں۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ راوی سائفن پر پانی کا بہاو مستحکم ہو گیا ہے، شاہدرہ پر بھی کچھ گھنٹوں میں پانی کا بہاؤ مستحکم ہونے کا امکان ہے‘ راوی کے بیڈ سے انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ قریبی علاقوں سے انخلاء جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، تمام ادارے الرٹ ہیں

جواب دیں

Back to top button