تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کیوسک سے کیا مراد ہے ؟ ایک کیوسک میں کتنا پانی آتا ہے ؟

ملک میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والی تباہی اپنی جگہ ایک انتہائی افسوسناک امر ہے اور اس پر جتنے بھی دکھ کا اظہار کیا جائے کم ہے، لیکن سیلاب کے بارے میں ذرائع ابلاغ پر دی جانے والی خبروں میں بتائے گئے اعدادوشمار میں لفظ ” کیوسک ” سے سادہ مزاج لوگوں کو سیلاب کی ہیبت کا اندازہ نہیں ہوتا ۔

 

تو آئیے جانتے ہیں کہ کیوسک کیا ہے ؟

 

کیوسک کسی بھی مائع یا سیال کے بہاؤ کی مقدار ماپنے کا پیمانہ ہے ۔ یہ دراصل CUSEC کی عربی زده شکل ہے ۔ CUSEC خود Cubic Feet Per Second کا مخفف ہے ، یعنی مکعب فٹ فی سیکنڈ ( 28.317 لیٹر فی سکینڈ ) یعنی اگر ایک مقام سے 28.317 لیٹر پانی فی سیکنڈ میں گزرے تو وہ پانی کی یہ مقدار ایک کیوسک فٹ ہو گی ۔

 

اگر کسی جگہ سے ایک سیکنڈ میں ایک کیوبک فٹ یا 28 لیٹر سے زائد پانی گزرے تو پانی کی وہ مقدار ایک کیوسک ہو گی۔

لہٰذا جب یہ کہا جاتا ہے کہ فلاں جگہ سے ایک لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرے گا تو اس کا مطلب ہے کہ وہاں سے ایک سیکنڈ میں 283170 لیٹر پانی گزرے گا۔

 

ایک ہزار کیوسک فٹ کا مطلب کسی جگہ ایک سکینڈ میں 28317 لیٹر پانی ایک سیکنڈ میں گزر رہا ہے ۔ پانچ لاکھ کیوسک ریلے کا مطلب یہ ہو گا کہ وہاں سے ایک سیکنڈمیں ایک کروڑ 41 لاکھ 58 ہزار 423 لٹر پانی گزرے گا ـ

جواب دیں

Back to top button