تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

مریم نواز کشتی میں سوار ، دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا

بھارتی جارحیت اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں وطن عزیز میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال دن بہ دن خطرناک ہوتی جا رہی ہے ۔

 

صوبہ پنجاب میں اس وقت تقریباً 10 کے قریب شہری جاں بحق ہوئے ہیں ، معتدد بستیاں اجڑ گئی ہیں اور کئی فصلیں تباہ و بردباد ہو گئی ہیں۔

 

دریا راوی میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہیں ، آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔

 

مریم نواز کشتی میں سوار ہو کر دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچیں، مریم نواز نے کشتی میں سوار ہو کر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ حکام کی جانب سے انہیں دریائے راوی میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر بریف کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button