تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پنجاب میں سیلاب کی تباہکاریاں: 7 افراد جاں بحق ، فصلیں زیر آب ، بستیاں اجڑ گئی

بھارتی آبی جارحیت اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں پنجاب بھر میں سیلاب کی تباہکاریاں ، کئی آبادیاں اجڑ گئی ، کئی فصلیں زیر آب ۔

سیلاب سے 7 افراد جاں بحق، جس میں سے گجرات میں 3، سمبڑیال میں 2 افراد، گوجرانوالہ شہر اور نارووال میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ۔

دریائے چناب میں کوٹ مومن کی حدود میں 6 لاکھ کیوسک کا ریلا داخل ہوا، پانی کھیتوں اور قریبی آبادیوں میں داخل ہونا شروع ہو گیا جبکہ آج 10 لاکھ کیوسک کا ریلا کوٹ مومن سےگزرنےکا امکان ہے

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا کہنا ہے کہ 2500 کے قریب افراد اور 1700 سے زائد مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button