تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کی جان لینے والے ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے کے لیے انہیں رائے ونڈ لے کر گئی تھی کہ اس دوران زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی۔

ملزمان کے ساتھی توقیر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر حملہ کیا، ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم اویس اور شہزاد ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم توقیر فرار ہو گیا ہے ۔

یاد رہے کہ لاہور میں پھل خریدنے کے دوران صرف 30 روپے کے تنازع پر 2 پھل فروشوں کی جانب سے تشدد کے نتیجے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوکر کومے میں چلا گیا تھا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا ۔

جواب دیں

Back to top button