
دریائے چناب پر جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 63 ہزار 34 کیوسک اور اخراج 51 ہزار 834 کیوسک ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے ضلع بھر میں 412 دیہات زیرآب آنے کا خدشہ ہے، دریائی علاقوں کے رہائشیوں کو مویشیوں سمیت نقل مکانی کی ہدایت کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے مساجد میں اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ نے 18 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی جانب سے بھی 27 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں







