تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ، کتنا پانی ریکارڈ کیا گیا ؟

پاکستان میں ماضی میں 1956، 1976، 1986 اور 1992 میں بڑے سیلاب آئے تھے۔

1956، 1976، 1986 اور 1992 کے سیلابوں کے دوران بھی دریائے سندھ میں پانی کی زیادہ سے زیادہ سطح کالا باغ کے مقام پر آٹھ لاکھ 62 ہزار اور چشمہ کےمقام پر سات لاکھ 86,600 کیوسک سے نہیں بڑھ پائی تھی ۔

لیکن جو سیلاب 2010 میں دیکھنے میں آیا تھا شاید ہی اس سے زیادہ کبھی پہلے پاکستان میں خوفناک سیلاب دیکھنے میں آیا ہوں ۔

جس کے نتیجہ میں 1739 افراد ہلاک ہوئے اور 21 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے۔

کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نولاکھ کیوسک اور چشمہ پر دس لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا تھا ۔

2010 میں سیلاب کی تباہکاریوں کے نتیجے میں ہونے والے مادی نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 150 ارب روپے زائد بنتا ہے ۔

یاد رہے کہ 1976 میں بھی 11 لاکھ کیوسک سے زیادہ کا سیلاب آیا تھا، لیکن 2010 کے سیلاب کے نتائج زیادہ تباہ کن سمجھے جاتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button