تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

امیر جماعت اسلامی کا دورہ ایران ، ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ایران کے دورہ پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

امیر جماعت نے پاک بھارت جنگ میں ایران کی حمایت اور ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اسرائیل جنگ میں پاکستانی حمایت پر ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا ۔

امیر جماعت نے پاکستان و ایران کو یک جان دو قالب قرار دیا اور پاکستان و ایران کو معمولی اختلافات نظر انداز کر کے معیشت میں بہتری اور اتحاد امت کے لیے ایک دوسرے سے تعاون پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطین و ایران کے حق میں مظاہرے کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button