تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

لاہور : آج رات شاہدرہ سے سیلابی ریلا گزرے گا ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

بھارتی ہائی کمیشن کی معلومات کی بناء پر پاکستان نے دریائے چناب اور راوی کے مختلف مقامات پر فلڈ الرٹ جاری کر دیے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے بتایا کہ 38 سال بعد دریاؤں میں اتنا پانی آیا ہے، کل رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرا ہے اور آج رات شاہدرہ کے مقام سے بڑا ریلا گزرے گا، رات 10 سے 12 بجے کے درمیان سیلابی ریلہ گزرے گا۔

دریائے راوی میں 1988 کے بعد اتنی بڑی مقدار میں پانی آیا ہے، راوی کے بینک میں موجود لوگوں سے گزارش ہے کہ علاقوں کو خالی کر دیں، آئندہ دو سے تین دن میں دریائے راوی سےبڑا سیلابی ریلہ گزرے گا۔

ان کے مطابق بر وقت کیے گئے انتظامات کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو گا لیکن تمام تر حفاظتی اقدامات پورے کر لیے گئے ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button