
سیلاب کے حوالے سے ضروری احتیاطی تدابیر:
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں سیلاب اور دیگر قدرتی آفات زیادہ شدت سے پیش آرہے ہیں۔
سیلاب سے پہلے، سیلاب کے دوران اور سیلاب آنے کے بعد چند احتیاطی تدابیر کو اپنا لینے سے نقصان سے بچاو ہو سکتا ہے۔
سیلاب سے پہلے:
– پانی اور خوراک کو ذخیرہ کریں.
– گھر میں موجود اہم دستاویزات جیسا کہ شناختی کارڈ وغیرہ کو جمع کرکے پلاسٹک کے پیکٹ میں محفوظ طریقے سے بند کرلیں.
– اپنی ضروری ادویات اکھٹی کرکے ان کو محفوظ ڈبے میں رکھ لیں جس کو آسانی سے نکالا جاسکے.
– مقامی انتظامیہ کی طرٖف سے کیے جانے والے اعلانات سے خود کو آگاہ رکھیں.
– اپنے گھر والوں اور اہل علاقہ کو سیلاب کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں.
– اگر انتظامیہ کی جانب سے نقل مکانی کے احکامات جاری ہوئے ہیں تو اپنے گھر کا سامان محفوظ کرکے ، نقل مکانی کا انتظام کرلیں۔
سیلاب کے دوران:
– سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں.
– بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں.
– گھر میں موجود برقی آلات کو پانی سے دور رکھیں.
– اگر بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے کا خدشہ ہو تو برقی آلات کو مین سوئچ سے بند کرلیں۔
سیلاب کے بعد:
– کسی بھی صورت نل کا پانی نا پئیں کیونکہ سیلاب کے بعد زیر زمین پانی آلودہ ہوتا ہے جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس لیے پانی ہمیشہ ابال یا فلٹر کرکے پئیں.
– اپنے گھر اور محلے خاص طور پر نالیوں کو صاف کرلیں تاکہ مچھر اور مکھیوں کی افزائش نا ہو.
– باہر کا کھانا کھانے سے گریزکریں اور سبزی اور پھلوں وغیرہ کو صاف پانی سے دھوئیں.
– اگر آپ نے سیلاب کے پیش نظر نقل مکانی کی ہے تو جب تک مقامی انتظامیہ کی جانب سے اجازت موصول نا ہو اپنے گھروں کے طرف واپس نا آئیں۔







