
غذر میں گلیشئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر 300 جانیں بچانے والے قومی ہیروز وزیراعظم ہاؤس میں سرکاری مہمان بنے۔
جس میں وصیت خان، انصار اور محمد خان شامل تھے۔
وزیرِ اعظم نے تینوں بہادروں سے ملاقات کی اور ان کو 25، 25 لاکھ روپے کے انعامی چیک اور شیلڈ پیش کیں ۔
قومی ہیروز نے وزیراعظم کو بتایا کہ واقعے کے وقت وہ گاؤں سے 4 گھنٹے کے فاصلے پر تھے۔ موبائل فون سے اطلاع دے کر سب کو الرٹ کیا۔
وصیت خان انصار اور محمد خان نے گلوف کی بروقت اطلاع دے کر 300 جانیں بچائی تھیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے۔
وزیرِ اعظم نے اسی موقع پر جلد ہی گلگت بلتستان کے دورے کا اعلان بھی کیا ۔







