
4 مئی 2020 کو انجینئر محمد علی مرزا کو ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا تاہم انہیں 6 مئی کو ہی ضمانت مل گئی تھی۔
گرفتاری کی وجہ بننے والی ویڈیو میں محمد علی مرزا پیری مریدی، اور بیعت کی شرعی حیثیت پر بات کرتے نظر آئے تھے ۔
انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف سیکشن 153 اے (جو کسی ایسے شخص کے خلاف لگایا جاتا ہے جو نفرت انگیز گفتگو اور کسی دوسری کے خلاف اشتعال دلانے کا مرتکب ہو) کے تحت مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو سوموار کی شب تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔







