تازہ ترینخبریںفن اور فنکارپاکستان

جب تابش ہاشمی کو ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے اغواء کیا گیا ، تابش نے روداد سنا دی

معروف مزاحیہ شو ” ہنسنا منع ہے” کے میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے اغواء کیا گیا تھا ۔

واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپریل 2008 میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے اغواء کیا گیا تھا ۔

انہیں سالانہ تقریب میں ایوارڈ ملنا تھا اس لیے جب ان کا نام پکارا گیا تو اسٹیج پر جانے لگے، تب ہی انہیں یونیورسٹی سے اٹھایا گیا اور چند گھنٹوں تک یرغمال بنایا گیا ۔

ان کے مطابق ان کو کئی گھنٹے ایک کار میں تنگ جگہ پر بٹھاکر مجھے ڈرایا اور دھمکایا گیا،کارکنان نے مجھے چھوٹی کار میں انتہائی چھوٹی جگہ پر بٹھائے رکھا ۔

تابش ہاشمی کے مطابق ان کے سر اور کمر کے گرد پستول رکھ کر انہیں دھمکایا گیا، انہیں مار کر پھینکنے کی باتیں کرتے رہے لیکن خدا کا شکر ہے انہیں زندہ چھوڑ دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button