تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 80واں اجلاس

لاہور : چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 80واں اجلاس

اجلاس میں پاکستانی کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر غور ،انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے بحث ہوئی جبکہ خواتین کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر اقدامات بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

ہائی پرفارمنس سنٹرز کی اپ گریڈیشن پر بھی اجلاس کو بریف کیا گیا اجلاس میں پی سی بی کے اپ ڈیٹڈ فنانشل رولز ، رواں مالی سال کے لیے آڈیٹرز کے ازسر نو تقرر ،گلوبل انیٹی کرپشن کوڈ اپنانے کے لئے پروسیجرل ردو بدل ،کلبز کی سکروٹنی کے لئے طریقہ کار میں رد و بدل کی منظوری کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ اور نوجوان ٹیلنٹ آگے لانے کے حوالے سے بات ہوئی ۔اجلاس میں بی او جی کے 78 ویں اجلاس اور 79 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button