
مربت میلے کی روایت 1800 کی دہائی کے آخر سے چلی آرہی ہے، ہر سال ناگپور میں یہ تہوار اس مقصد سے منایا جاتا ہے کہ دیوہیکل پتلوں کے ذریعے برائی کو علامتی طور پر نکال باہر کیا جائے اور موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل کو اجاگر کیا جائے ۔
ہوا کچھ یوں کہ مہاراشٹرا کے شہر ناگ پور میں مذہبی تہوار کے دوران لوگوں نے صدر ٹرمپ کا پُتلا اٹھا رکھا تھا جس پر احتجاجی پلے کارڈز بھی لٹکا رکھے تھے۔
پتلے پر لٹکائے گئے پلے کارڈز پر لکھا تھا ’جو ٹیرف سے ڈرا رہا ہے، بھارتی طاقت اُسے رُلا دے گی‘ اور ’بھارت کو اپنا دوست کہنے والے محبت پاکستان سے کرتے ہیں۔







