
لاہوری اب ذرا تیار ہو جائیں ، جی ہاں ! کیونکہ لاہوری کو پریشان کر دینے والے ایک اہم خبر سامنے آگئی ہے ۔
جہاں پہلے لاہوریوں کو گیس اور بجلی کے بل گھر پہنچتے تھے وہی اب سے آنے والے مہینے میں کچرا اٹھانے کے بل بھی گھر ، گھر پہنچا دیے جائیں گے ۔
ترجمان لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مطابق لاہور کے رہائشیوں کو آئندہ ہفتے سےکچرا اٹھانے کے بل بھجوانا شروع کر دیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق شہری علاقوں میں 5 سے 40 مرلے تک کی عمارتوں کو 300 سے 5 ہزار روپے تک کے بل بھجوائے جائیں گے، چھوٹی دکانوں سے اندسٹری تک کےکمرشل بل 500 سے 3 ہزار روپے تک ہوں گے ۔







