تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاپاکستان

جہیز نہ لانے پر بیوی کا قتل ، بچے نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں جہیز نہ لانے پر بیٹے کے سامنے اسکی ماں کو جلا دیا گیا تھا ۔

بچے نے اس پورے سفاکانہ واقعے کا آنکھوں دیکھا حال میڈیا کے سامنے بتا دیا ۔

نکی کے کمسن بیٹے کا کہنا ہے کہ پاپا اور دادی نے پہلے مما پر پیٹرول ڈالا، پھر تھپڑ مارے اور لائٹر سے آگ لگا دی۔

نکی کی بہن جو کہ اسی گھر میں بیاہی ہوئی تھی ان کا کہنا ہے کہ کئی برسوں تک ہم پر ظلم ہوتا رہا، سسرالی کہتے تھے کہ شادی میں یہ چیز نہیں ملی وہ نہیں ملی، ہم سے 36 لاکھ روپے مانگتے تھے، جمعرات کو مجھے بھی کئی گھنٹے مارا پیٹا گیا اور کہا گیا کہ تم مرو گی تو اچھا ہے، ہم دوسری شادی کر لیں گے۔

اسی شام میری بہن کو بچوں کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، میں نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر میں بھی بے ہوش ہو گئی تھی۔

جواب دیں

Back to top button