تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سینکڑوں جانوں کو بچانے والا گلگت بلتستان کا چرواہا

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے گوپس میں گلیشیئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب نےتباہی مچا دی ہے ، موصول شدہ اطلاعات کے مطابق خوش قسمتی کے ساتھ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مالی نقصان ضرور پہنچا ہے ۔

جانی نقصان نہ پہنچنے کے پیچھے خدا کے بعد ایک چرواہے کا کردار ہے ۔

جیسے ہی گلیشیر پھٹا تو پہاڑ پر موجود چرواہے نے گلیشیئر پھٹنے کی گاؤں والوں کو بروقت ٹیلی فون پر اطلاع دے دی ، جس کی بدولت انسانی جانیں بچ پائی ۔ اگر چرواہا بروقت اطلاع نہیں دیتا تو کئی جانیں لینڈ سلائیدنگ کی نذر ہوجاتیں۔

گاؤں والوں کو تو اطلاع پہنچا دی لیکن چرواہا اپنے خاندان کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ پر پھنس گیا ۔
چرواہے اور اس کے خاندان کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button