
لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر ایک افسوس ناک واقعہ پیش آنے سے بال بال بچا۔
لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر ایک ٹریفک وارڈن کی جانب سے ایک شہری کا 2 ہزار روپے کا چالان کیا گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق شہری مسلسل یہ کہہ رہا تھا کہ وہ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اور جرمانہ ادا کرنے کے قابل نہیں ہے ۔
وارڈن نے روداد نہ سننے پر شہری احتجاجاً ہائی وولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا ۔
ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر انتھک کوشش کے بعد شہری کو بات چیت کے ذریعے محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا ۔







