تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

9 مئی مقدمہ : علمیہ خان کا بیٹا گرفتار ، عدالت میں پیش

لاہور میں نو مئی 2023 کے مقدمات میں ملوث سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

جمعے کو پولیس نے انہیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کے سامنے پیش کیا ہے ۔

جہاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم خان کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شاہ ریز عظیم کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو اس مقدمے میں کب نامزد کیا گیا؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ’23 ستمبر 2023 سے ملزم اس مقدمے میں نامزد ہے۔

یاد رہے کہ واضح رہے کہ اس سے قبل علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے۔

جواب دیں

Back to top button