تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیاتپاکستان

علیمہ خان کے دوسرے بیٹے ” شیر شاہ ” بھی گرفتار

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کو 9 مئی مقدمات کی مد میں گرفتار کر کے جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا اور 8 روزہ ریمانڈ بھی منظور کر لیا گیا ۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو بھی لاہور سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

وکیل رانا مدثر ایڈوکیٹ کے مطابق علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ اپنے بھائی کی پیشی کے لیے عدالت میں آئے تھے۔
رانا مدثر ایڈوکیٹ نے بتایا کہ شیر شاہ پیشی کے بعد اپنے گھر پہنچے جہاں انہیں گھر سے حراست میں لے لیا گیا

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو گھر سے کچھ فاصلے سے حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، شیر شاہ کو جب حراست میں لیا گیا تو وہ والد کے ساتھ عدالت سے واپس آ رہے تھے۔

جواب دیں

Back to top button