تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سیلاب کی تباہی سے بے حال لوگوں کو حکومت کیا پیکج دے رہی ہے ؟

جب بھی سیلاب کی تباہکاریوں نے جن مظلوموں کے گھروں پر دستک دی تو ایسے زخم چھوڑ گئی کہ شاید اس کا ازالہ کبھی نہ ہو ۔

حکومت شاید ان گھروں یا ان کے پیاروں کا ازالہ تو نہیں کرسکتی لیکن جو اس کے بس میں ہے وہ کر رہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردیا گیا، جزوی متاثرہ گھروں کا معاوضہ ایک سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس کے مطابق سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو بھی 15 ہزار روپے دیے جائیں، فوڈ پیکج کے تحت متاثرہ خاندانوں کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button