” ایڈوکیٹ ڈھلو ” 65 سال کی عمر میں چل بسے

جسوندر سنگھ پنجابی فلم انڈسٹری کا چمکتا ڈمکتا ستارہ آخرکار بجھ گیا ۔ پنجابی انڈسٹری کا وہ شاہکار اداکار جس کو شاید کوئی ہی نہ جانتا ہو۔
آخر کار وہ ستارہ 65 سال کی عمر میں بجھ گیا ۔ ان کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے انتقال سے پنجابی فلم انڈسٹری ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز سے کامیڈی کو ایک نئی پہچان دی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعے کی صبح چل بسے ہیں ۔
ان کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی ۔
انہوں نے درجنوں سپرہٹ پنجابی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کی سب سے زیادہ مشہور ہونے والی فلم کیری آن جٹا تھی ۔ مزید انہوں نے بھاجی ان پرابلم، منجھے بسسراں دے، سجن سنگھ رنگروٹ اور جٹ اینڈ جولیٹ جیسی شاہکار فلموں میں کردار ادا کیے ہیں۔







