تازہ ترینخبریںدنیا

پرپوزل کے دوران آتش فشاں کا دل افروز منظر ، انٹرنیٹ پر ہل چل مچ گئی

جب آپ دل کی گہرائی سے کسی کو منتخب کرتے ہیں تو قدرت بھی آپ کو اس سے ملوانے کے بہانے ڈھونڈا کرتی ہے یا پھر قدرت ان دو دلوں کے درمیان کوئی ایسی اپنی یادگار چھوڑتی ہے جو کبھی بھی فراموش نہیں کی جا سکتی ۔

ایسا ہی کچھ منظر دیکھنے کو ملا گوئٹے مالا میں جب ایک محبوب نے اپنی محبوبہ کو ایک پہاڑ پر پرپوز کیا تو قدرت نے ان دونوں کے لیے ایک لیے ایک نا قابلِ فراموش تحفہ تیار کر رکھا تھا ۔

انسٹاگرام پر ایک صارف موراگن الیکسا (Morgan Alexa) کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ آتش فشاں اکاٹیناگو (Volcán Acatenango) کی چوٹی پر کھڑی ہیں ۔

https://www.instagram.com/reel/DNnZFJryTUy/?igsh=M3g1cGI0Ym5tbjN3

کچھ لمحوں بعد ان کا ساتھی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی نکالتا ہے اور پروپوز کرتا ہے، جیسے ہی موراگن ہاں کہتی ہیں، ویڈیو کے عقب میں موجود آتش فشاں پھٹ پڑتا ہے اور شعلوں اور دھوئیں کا شاندار منظر فضا کو مزید رومانوی بنا دیتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button