تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

نماز جمعہ چھوڑنے والوں کو 3 لاکھ روپے ، 2 سال قید جرمانہ

اگر آپ مسلمان ہیں اور سونے پر سہاگا یہ کہ آپ ” ملیشیا ” کے رہنے والے ہیں تو مبارک ہو شاید آپ اب کبھی ” نماز جمعہ ” نہ قضا کریں ۔

آپ جان کر حیران ہوں گے کہ ملیشیائی ریاست ترنکگا نور نے بغیر شرعی عذر کے نماز جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کیلئے 2 سال قید اور 3ہزار رنگٹ ( 2 لاکھ پاکستانی روپے) کے جرمانے کی سزا کا اعلان کر دیا ہے ۔

یہ ریاست ملائیشین اسلامی پارٹی (پی ایس اے) کے زیر انتظام ہے ۔

پارٹی کی جانب سے حالیہ اعلان کے مطابق ایک مرتبہ بھی جمعے کی نماز چھوڑ دینا قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل اس ریاست میں 3 مرتبہ نماز جمعہ چھوڑ دینے والے افراد کو سزا دی جاتی تھی۔

ریاستی حکام کے مطابق نماز چھوڑنے والے مردوں کے خلاف عوامی رپورٹس یا گشتوں کے ذریعے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button