تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیاتپاکستان

مظفر آباد : بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والا شخص گرفتار

پولیس کے مطابق مفظر آباد کے علاقے راولاکوٹ میں ایک شخص کو بھارتی خفیہ ایجنسی ” را ” کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی "را ” کو جی پی ایس لوکیشن فراہم کی تھی ۔

راولاکوٹ کے رہائشی پر تھانا صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درج شدہ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کر رہا تھا، ملزم نے حساس ملکی راز دشمن ملک کی ایجنسی کو بھاری رقم کے عوض دیے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 6 مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل داغے تھے جس میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

جواب دیں

Back to top button