
57 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ:تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا
تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ ہے۔ تربیلا کی جھیل میں اس وقت 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ قابل استعمال پانی موجود ہے۔ تربیلا ڈیم کا اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بھرنا ملک کے زرعی شعبے اور کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کیلئے نہایت خوش آئند ہے۔
تربیلا ڈیم گذشتہ 50 سال سے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ تربیلا ڈیم سے ضرورت کے مطابق آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی، سیلاب سے بچاؤ اور کم لاگت پن بجلی پیدا کی جاتی ہے۔
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی:
دریا :
سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد 2 لاکھ 68 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 44 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل:آمد 2لاکھ 58 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 58 ہزار 100 کیوسک،جہلم (منگلاکے مقام پر):آمد 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 67ہزار 006کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک۔
بیراج:
جناح: آمد 3 لاکھ52 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 19 ہزار 400 کیوسک، چشمہ:آمد 4 لاکھ 3 ہزار 500 کیوسک اوراخراج 3 لاکھ 51 ہزار 600 کیوسک، تونسہ: آمد 4 لاکھ 85 ہزار کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 79 ہزار 700 کیوسک،گدو:آمد 4 لاکھ 39 ہزار 100 کیوسک اور اخر اج 4 لاکھ 17 ہزار 700 کیوسک، سکھر: آمد 3 لاکھ 63 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 15 ہزار 400 کیوسک، کوٹری:آمد ایک لاکھ 29 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار800 کیوسک، تریموں: آمد 79 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 68 ہزار 300 کیوسک، پنجند: آمد 70 ہزار500 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 300 کیوسک۔
آبی ذخائر:
تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ۔
منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1217.45 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.423 ملین ایکڑ فٹ۔
چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.094 ملین ایکڑ فٹ۔
تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔







