تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

اورنگی ٹاؤن میں 3 منزلہ عمارت گر گئی ، 7 افراد زخمی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تین منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے، جن میں ایک شخص جھلسنے کے باعث شدید زخمی ہوا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے شبہ ہے کہ عمارت میں گیس لیکیج موجود تھی، اور جب پنکھے کا سوئچ آن کیا گیا تو دھماکے کے ساتھ عمارت زمین بوس ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی طارق مستوئی کے مطابق متاثرہ عمارت خستہ حال تھی، جس میں ایک سیاسی جماعت کا دفتر قائم تھا، تاہم کسی کی مستقل رہائش نہیں تھی۔ مزید حقائق جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

Back to top button