
شہر قائد میں موسلادھار بارش کے باعث شہریوں کو بجلی کی طویل بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
وہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پریشان ہوگئے اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر سٹوری میں لکھا کہ ” حکام سے درخواست کی کہ بھائی بفرزون کی لائٹ آن کر دو، پلیز 10 گھنٹے ہو گئے ہیں، یو پی ایس بھی بند ہوگیا ہے اب ”
یاد رہے کہ منگل کے روز کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث شہر کا نظام زندگی مفلوج ہو گیا اور بعض علاقوں میں بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا ہے۔







