تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

صوابی : سیلاب کی تباہ کاری ، 29 لاشیں برآمد

صوابی کے دالوڑی علاقے میں سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاری کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔

فی الحال اب تک 29 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں زخمیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

آپریشن میں پاک فوج، ریسکیو اور مختلف فلاحی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے سڑکوں پر پتھروں کے ڈھیر اور کیچڑ کی موجودگی نے امدادی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button