تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کراچی : شدید بارش کے باعث شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ، سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی ؟

کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

 

گلشن حدید میں 145 ملی میٹر جبکہ کیماڑی میں 137ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

جناح ٹرمینل پر 135 ملی میٹر جبکہ اولڈ ائیرپورٹ پر 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، سعدی ٹاؤن میں 123 اورگلستان جوہر میں 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

 

کلفٹن ڈی ایچ اے میں 121 ملی میٹر، فیصل بیس پر 114، سرجانی ٹاؤن میں 111،نارتھ کراچی 108ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

 

کورنگی میں 96.6، ناظم آباد میں 82 اور مسرور بیس پر 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن معمار میں 75.2 ملی میٹر اور اورنگی ٹاؤن میں 66.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی

جواب دیں

Back to top button