تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

کراچی : ملزمان کی چوری کے بعد گھر میں نقش نگاری ، فیملی خوف و ہراس کا شکار

کراچی جیسے شہر میں سرعام سڑکوں پر ڈکیتیاں ہوں یا گھروں میں چوریاں ، اب یہ کوئی عام بات نہیں رہی ۔
یہ چیزیں اہلیانِ کراچی کی زندگی کا معمول بن گئی ہیں ۔

لیکن حال ہی میں ایک گھر میں ہونے والی چوری نے اہل خانہ میں خوف ہراس پھیلا دیا ہے۔

چوری کی ایسی انوکھی اور خوفناک واردات شاید ہی کبھی دیکھنے کو ملی ہو ۔

یہ انوکھی واردات کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ٹو میں سامنے آئی۔

جہاں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے، آرٹیفیشل جیولری، موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے اڑے ۔

ملزمان نے واردات کے بعد گھر کی دیواروں اور ڈریسنگ ٹیبل پر کارٹون اور نقش و نگار بھی بنائے، ملزمان نے خواتین اور بچوں کی تصویروں پر سرخ نشان بھی لگائے جس سے متاثرہ فیملی میں خوف و حراس پھیل گیا ۔

جواب دیں

Back to top button