
وطن عزیز میں ہر سال شدید بارشیں سیلابی صورت حال اختیار کر لیتی ہیں، جن سے بڑے جانی و مالی نقصانات ہوتے ہیں۔
اس سال بھی پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلابی تباہکاریاں جاری ہیں ۔
انہیں تباہکاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی مون سون پر بریفنگ دے رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ مون سون بارشوں سے 670 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں سرچنگ کے عمل میں مصروف ہیں، سیلاب میں بہہ جانے والوں کی بھی تلاش کررہے ہیں







